پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی سپر سٹار پرابھاس کیساتھ سکرین پر نظر آئیں گی؟

Jul 22, 2024 | 23:49:PM
 پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی سپر سٹار پرابھاس کیساتھ سکرین پر نظر آئیں گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی بھارتی سپر سٹار اداکار پرابھاس کے ساتھ ایک رومانوی فلم میں جلد سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سجل علی کی پروجیکٹ کیلئے بات چیت جاری ہے اور ممکن ہے کہ معاملات جلد طے پاجائیں گے، رومینٹک ڈرامہ فلم کو ہنو راگھوا پوڑی ڈائریکشن دیں گے اور یہ ایک جذبات سے بھرپور پروجیکٹ ہوگا جو مداحوں کے لئے ایک نیا تجربہ ہو گا۔

سجل علی پچھلے برس برطانوی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ میں نظر آئی تھیں جس میں دیگر نامور اداکار بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  نتاشا اسٹینکووچ کی سربیا میں موج مستی, ویڈیوز وائرل

واضح رہے پاکستانی اداکارہ سجل علی نے انجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی اور نوازالدین صدیقی کے ساتھ 2017 کی کرائم تھرلر فلم ’مام‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔