سکیورٹی پلان پر عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں: وفاقی وزیر داخلہ

Jun 22, 2024 | 10:38:AM

(اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئےمتعلقہ ادارے رابطے میں رہیں، سیکیورٹی پلان پر کسی غفلت کی گنجائش نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت غیر ملکیوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، غیر ملکی باشندوں خاص کر چینی شہریوں کی حفاظت کےاقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کی سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کرنے، وضع کردہ پلان کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری کر دی، اجلاس سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئےمتعلقہ ادارے رابطے میں رہیں، سیکیورٹی پلان پر کسی غفلت کی گنجائش نہیں۔

مزیدخبریں