سیمنٹ کی  بوری کتنے کی ہو گئی؟ اعداد وشمار جاری

Jun 22, 2024 | 11:43:AM
 سیمنٹ کی  بوری کتنے کی ہو گئی؟ اعداد وشمار جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ادارہ شماریات پاکستان نے سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق تازہ اعداد وشمارجاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی بوری سب سے مہنگی 1340 روپے کی ہو گئی، گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی بوری کا بھاؤ ایک سال میں 17.50 فیصد بڑھا ہے۔

ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1300روپے رہی۔ ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمت 1 سال میں 15 فیصد بڑھی ہے،ملک کے جنوبی حصے میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 3.5 فیصد اضافے سے 1204 روپے ہے۔ کراچی میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت 20 جون کو 1166 روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فی کلو قیمت میں بڑی کمی،مرغی کا گوشت سستا ہو  گیا 

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ( ایف ای ڈی ) کی شرح میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 فیصلے کے مطابق سیمنٹ پر ایف ای ڈی 2 روپے کلو سے بڑھا کر 3 روپے کلو کر دیا گیا۔

 مجوزہ فیصلے کے اطلاق سے ہی سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں مزید کم از کم 50 روپے اضافے کا امکان ہے۔