نئی تاریخ رقم، پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

Jun 22, 2024 | 11:55:AM
نئی تاریخ رقم، پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) عید چھٹیوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو روز کاروبار ہوا، کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی تاریخ میں پہلی بار 80 ہزار کی بلند ترین سطح بھی دیکھی گئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق عید چھٹیوں کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں صرف 2 روز کاروبار ہوا، کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 2103 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 810 پر بند ہوا، ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 3163 پوائنٹس کے بڑی رینج میں ٹریڈ ہوا، ہفتے میں 100 انڈیکس 80 ہزار 59 کی بلند ترین سطح تک ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم سطح 76 ہزار 896 رہی۔

یہ بھی پڑھیں:  سیمنٹ کی  بوری کتنے کی ہو گئی؟ اعداد وشمار جاری

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ہفتے کےدوران 100 انڈیکس میں 41.15 ارب روپے مالیت کے 92 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا، شئیرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 231 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن10 ہزار 178 ارب روپے سے بڑھ کر 10 ہزار 409 ارب روپے ہو گئی، بجٹ میں سٹاک مارکیٹ پر کوئی مزید ٹیکس عائد نہ ہونے پر سرمایہ کار سرگرم رہے، نئے مالی سال بجٹ میں فائلرز کے لئے کپیٹل گین اور ڈیوڈنڈ پر ٹیکس برقرار رہنے پر تیزی رہی۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ٹیکس ہدف کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو مثبت لیا گیا، بجٹ اقدامات سے آئی ایم ایف سے نئے پروگرام ملنے میں آسانی ہو گی۔