پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز

Jun 22, 2024 | 12:16:PM

(علی ساہی) پنجاب پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا، رواں برس 50 ہزار سے زائد مقدمات درج اور 26 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یکم جنوری سے 21 جون تک بجلی چوروں کے خلاف 50 ہزار 500 مقدمات درج کئے گئے، صوبہ کے تمام اضلاع سے بجلی چوری میں ملوث 26 ہزار 686 ملزمان گرفتار کئے گئے، لاہورمیں 15 ہزار 533 مقدمات درج کئے گئے اور 15 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کی آخر کار سنی گئی

ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بجلی چوری کے 30 ہزار 729 سے زائد مقدمات کےچالان مکمل کئے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 3600 سے زائد ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کئے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں