بجٹ کے بعد ہونڈا موٹرسائیکل کی نئی قیمت سامنے آ گئی

Jun 22, 2024 | 12:34:PM
بجٹ کے بعد ہونڈا موٹرسائیکل کی نئی قیمت سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جائیں تو جائیں کہاں؟،مہنگائی اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے غریب کی سواری بھی مہنگی ہو گئی،  بجٹ کے بعد اب سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی نئی قیمت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا کمپنی کی دو موٹرسائیکلز سی ڈی 70 اور سی جی 125 کا شمار پاکستان کی مقبول ترین موٹرسائیکلز میں ہوتا ہے یہ اپنی پائیداری اور کفایت شعاری کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں۔

حالیہ عرصے میں مہنگائی کی شرح میں اضافے اور دیگر عوامل کے پیش نظر ہونڈا موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اب ان کی قیمتیں ریکارڈ حد کو چھو رہی ہیں،اس وقت سی ڈی 70 کی قیمت ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے، سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت  ایک لاکھ 68 ہزار 900 روپے اور ہونڈا پرائیڈر کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہے۔

ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 900 روپے اور ہونڈا سی جی 125 اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہے۔
مہنگائی سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلیوں کی قیمتوں میں اسی طرح اضافہ جاری رہا تو اس کو خریدنا مشکل ہو جائے گا،پٹرول،بجلی ہر چیز مہنگی ہے ،حکومت کو چاہئے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی  بوری کتنے کی ہو گئی؟