بلوچستان کے بجٹ میں 3 ہزار نئی سرکاری نوکریوں کا اعلان

Jun 22, 2024 | 12:55:PM
بلوچستان کے بجٹ میں 3 ہزار نئی سرکاری نوکریوں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرخزانہ بلوچستان شعیب نوشیروانی نے بلوچستان کے بجٹ میں3  ہزار نئی سرکاری آسامیوں کا اعلان کردیا۔

بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے  کہا کہ تعلیم کے شعبے کیلئے 9 اعشایہ 146 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، صوبے میں تعلیم کا کل بجٹ 12 فیصد سے زائد مختص کیا گیا ہے جس میں 535 نئی اسامیاں تخلیق کی جائیں گی۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ صوبے کی 11 جامعات کے مالی بحران کے حل کیلئے 4ارب 80کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، امن وامان کے لئے 84 ارب روپے رکھے گئے ہیں، صوبے میں زراعت کی ترقی کےلئے بجٹ میں 16 ارب روپے اور 147 اسکیم رکھی گئی ہیں۔

شعیب نوشیروانی نے3 ہزار نئی سرکاری آسامیوں کا اعلان کیا اور بتایا کہ لاء اینڈ آرڈر کیلئے 93ارب روپےمختص کئےہیں، گمبٹ ہسپتال کی طرز پر بلوچستان میں ہسپتال بنائیں گے،انھوں نے بتایا کہ مواصلات کے لئے 51 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ میں وفاقی محصولات سے 726ارب روپے کی منتقلی ممکن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر،بجٹ کے بعد نئی قیمتیں سامنے آ گئیں

انہوں نے مزید کہا کہ براہ راست منتقلی اور غیرترقیاتی گرانٹس کی مد میں 667 ارب روپے محصولات وصول ہوں گے، صوبے کی اپنی ٹیکس آمدن کا تخمینہ 47 ارب روپے لگا گیا ہے۔