(24نیوز)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں ریلی نکالنے پر گرفتار کارکنان کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے حق میں ریلی نکالنے پر گزشتہ روز گرفتار کارکنان کو عدالت پیش کیا گیا،ملزمان کو سول جج نوید اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے چودھری نذیر سمیت 8 افراد کے خلاف گزشتہ روز مقدمہ درج کیا تھا ،ملزمان پر سڑک بند کرنے، لوگوں کو اشتعال دلانے اور کار سرکارمداخلت،کانسٹیبل کی یونیفارم پھاڑنے کا الزام تھا۔
عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور ضمانت کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے ملزمان کو 50ہزار فی کس مالیت کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز لیگ کو بڑا دھچکا، باغی رہنماؤں کا نئی پارٹی کا اعلان کرنےکا فیصلہ، نام بھی سامنے آ گیا