چشتیاں؛ فائرنگ سے ن لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد حسین ہاشمی)چشتیاں میں فائرنگ سے ن لیگ کے مقامی رہنما غلام ربانی جاں بحق ہو گئے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق چشتیاں میلاد چوک میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت غلام ربانی کے نام سے ہوئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ دیرینہ رنجش کی بنیاد پر ہوئی ہے ، غلام ربانی ایم ایس ایف سٹوڈنٹس تنظیم کا صدر رہ چکا ہے، غلام ربانی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ منسلک تھا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما غلام ربانی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، وزیر اعلی نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے تاجر کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: الوداع ن لیگ، محمد زبیر کس جماعت میں شامل ہو رہے ہیں ؟بڑا دعویٰ سامنے آ گیا