اسراراللہ گنڈاپور خودکش حملہ: علی امین گنڈاپور اور انکے بھائی کیس سے بری  

Jun 22, 2024 | 22:16:PM
اسراراللہ گنڈاپور خودکش حملہ: علی امین گنڈاپور اور انکے بھائی کیس سے بری  
کیپشن: علی امین گنڈاپور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت ڈیرہ اسماعیل خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے بھائی و سٹی میئر عمر امین گنڈا پور کو دہشتگردی کیس سے بری کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سہیل شیراز ثانی نے سابق صوبائی وزیر اسراراللہ گنڈاپور پرخودکش حملہ کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے علی امین گنڈا پور اور ان کے بھائی و سٹی میئر عمر امین گنڈا پور کو دہشتگردی کیس سے بری کردیا جبکہ عدالت نے کیس میں نامزد دیگر تین افراد کو بھی باعزت بری کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ سردار اسراراللہ گنڈاپورکو2013 میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چشتیاں؛فائرنگ سے ن لیگ کے رہنما جاں بحق