( اویس کیانی ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے 41 روز سے اسلام آباد میں جاری سیو غزہ دھرنا ختم کیا گیا ، کمپین کے شرکا نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نےسابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی سربراہی میں سیو غزہ کمپین کے عہدیداروں سے ملاقات کی ، اس موقع پر سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ڈی آئی جی آپریشنر علی رضا کی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں وزیر داخلہ نے کہا کہ فلسطین کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں وہی بات ہے جو آپ کے دل میں ہے،ہمیں ان کے کسی مطالبے پر اعتراض نہیں ہے،پاکستان اس ضمن میں پہلے ہی بھر پور کردار ادا کر رہا ہے،ہم ان کی سفارشات پر بھی عملدرآمد کریں گے، انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شرکا کیلئے دعا گو ہیں،جان بحق ہونے والے افراد کو انصاف ضرور ملے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما محمد زبیر پی ٹی آئی جوائن کرنا چاہتے ہیں ، رؤف حسن کا انکشاف