موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد

Jun 22, 2024 | 22:27:PM
موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے 200 ڈالر یعنی تقریبا 56 ہزار روپے تک موبائل فون پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نے 200 ڈالر تک موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی،رکن کمیٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ موبائل فون لگژری آئٹم میں نہیں آتا،سیلز ٹیکس لگانے سے 200 ڈالر سے کم والے فونز انتہائی مہنگے ہو جائیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر غریب پر ہی بوجھ ڈالا گیا ہے، غریب کیلئے فون پر ٹیکس ،کال کرنے پر ٹیکس، چارج کرنے پر ٹیکس، ایف بی آر کے باعث سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سسر نے 5 بچوں کی ماں بیوہ بہو کو قتل کر دیا،مقتولہ نے کس چیز کی خواہش کی تھی ؟جان کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں