خوشاب، ماڈل بازار میں کشتی جھولے کو حادثہ، بچوں اور بچیوں سمیت 24افرادشدید زخمی

Jun 22, 2024 | 23:01:PM
خوشاب، ماڈل بازار میں کشتی جھولے کو حادثہ، بچوں اور بچیوں سمیت 24افرادشدید زخمی
کیپشن: کشتی جھولا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذوالقرنین حیدر)خوشاب میں کشتی جھولا گرنے سے بچوں سمیت متعدد افراد شدید زخمی ، 3 بچوں کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل بازار جوہرآباد میں کشتی جھولے کو حادثہ پیش آیا ہے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،حادثے میں تقریباً 24 بچیاں، بچے اور جواں زخمی ہو گئے،جن کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آبادمنتقل کردیا گیا،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متعدد بچوں کے بازو اور ٹانگیں ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موبائل فون صارفین کے لیے خوشخبری

ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 بچوں کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے  ہیں ، جھولا اوور لوڈنگ کی وجہ سے گرا،ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا  اور ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء ہسپتال پہنچ گئے ، حادثے کا شکار بچوں کی عیادت کی، 

ایم ایس کو زخمیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایات کیں،ماڈل بازار منیجر کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ،ماڈل بازار کو ہر قسم کی ایکٹیویٹی کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔