جس کو پسند کرتی تھی اس کی شادی ہوگئی ہے ،ہانیہ عامر کا انکشاف

Jun 22, 2024 | 23:14:PM
جس کو پسند کرتی تھی اس کی شادی ہوگئی ہے ،ہانیہ عامر کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی محبت کےبھی کے بارے میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جس لڑکے کو پسند کرتی تھیں اس کی شادی ہوگئی ہے۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی، شوبز کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی ، میزبان نے پوچھا کہ ہانیہ عامر کو کس پر کرش ہے؟ جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ قسم سے کسی پر کرش نہیں ہے، اداکارہ سے پھر سوال کیا گیا کہ بچپن میں کسی کو پسند کیا ہے؟ جس پر ہانیہ عامر نے بتایا کہ بچپن میں آٹھویں جماعت میں کلاس فیلو پسند تھا جس کی اب شادی ہوگئی ہے اور وہ میرا دوست بھی ہے،  اس پسندکے بعد پڑھائی کی، کام میں لگ گئے جس کے بعد رش میں کرش نہیں ہو پایا۔ اداکارہ نے یکطرفہ محبت کے سوال پر کہا کہ ہمیں تو کبھی یکطرفہ محبت نہیں ہوئی اور ہونی بھی نہیں چاہیے لیکن میں اپنے مداحوں سے پیار کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ محبت ایسی ہونی چاہیے کہ آپ محبت کریں تو دوسرے شخص کو بھی کرنی چاہیے ورنہ ہم کیوں وقت ضائع کریں۔

یہ بھی پڑھیں:   گلوکاری شروع کرنے پر میری منگنی ٹوٹ گئی تھی، شازیہ منظور کا انکشاف