پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب ، ملک گیر احتجاج کے حوالے سے فیصلے متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی جانب سے کور کمیٹی کا اجلاس 2ہفتے بعد کل طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس کل کے پی ہاؤس میں ہو گا، کور کمیٹی اجلاس ساڑھے تین بجے ہو گا، کور کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت شامل ہو گی، وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس کی صدارت چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کریں گے، اجلاس میں چند اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے، اجلاس میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے کیسز کے حوالے سے بات ہو گی،پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے بھی کور کمیٹی میں بات ہو گی، کور کمیٹی ملک گیر احتجاج کا لائحہ عمل بھی طے کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد