چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کیلئے پاکستان بار کونسل کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط

Jun 22, 2024 | 23:27:PM
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کیلئے پاکستان بار کونسل کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن) پاکستان بار کونسل نے  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کیلئے  چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو خط لکھ دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان بارکونسل کے ممبرشفقت محمود چوہان سمیت 6ممبران کی جانب سےچیف جسٹس کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سینئیرترین جج کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا جائے ، امید ہے کہ ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کی تقرری میں سنیارٹی کومدنظر رکھا جائے گا،لاہور ہائیکورٹ کےجج کی ترقی کےلئے آپ نے سنیارٹی کےاصول کےخلاف ووٹ دیا،الجہاد ٹرسٹ کیس میں ججز سنیارٹی کااصول طے شدہ ہے،اگرسینئیر ترین جج چیف جسٹس کےعہدے کےاہل نہیں سمجھا جائے گاتو بطور جج ان کےمنصب پرسوال اٹھےگا،سینئیرترین جج کےلئےسنیارٹی کےاصول سے انحراف ٹھوس شواہد کےبغیر نہیں کیاجاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب ، ملک گیر احتجاج کے حوالے سے فیصلے متوقع