باراتیوں سے بھری 2 بسوں کو حادثہ ،  70 افراد زخمی متعدد کی حالت نازک

Jun 22, 2024 | 23:46:PM
 باراتیوں سے بھری 2 بسوں کو حادثہ ،  70 افراد زخمی متعدد کی حالت نازک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) دو مختلف واقعات میں  باراتیوں سے بھری بس اور گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے باعث 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عوامی مرکز شاہراہ فیصل کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ  ہوا جس میں باراتیوں سے بھری ہوئی بس سڑک پر الٹ گئی ،عینی شاہد کے مطابق کئی اور گاڑیاں بھی زد میں آئیں ،ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 50 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے ، زخمیوں کو جناح اور سول ہسپتال منتقل کردیا گیا  ہے۔
دوسرا حادثہ مالاکنڈ میں پیش آیا جہاں : پہاڑی علاقہ کوٹ منزرے بابا میں باراتیوں کے لیکر جانے والے گاڑی گہری کھائی میں گر گئی ، حادثے میں 20 افراد شدید زخمی ہو گئے ،  جن میں خواتین اور بچوں کی تعدادزیادہ ہے ،  لیویز ذرائع کے مطابق 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے ،زخمیوں کو فوری طورپر  درگئی ہسپتال  منتقل کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کسے تعینات کیا جائے ؟ پاکستان بار کونسل نے قاضی فائز عیسیٰ  کو خط لکھ دیا