(آئمہ خان ) کراچی کے قریب کیٹی بندر کے ماہی گیروں کی عیدی ہوگئی، اربوں روپے مالیت کی قیمتی ’سوا‘ مچھلیاں جال میں پھنس گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کیٹی بندر کے قریب ماہی گیروں کے جال میں ایک بار پھر نہایت قیمتی اور نایاب اربوں روپے مالیت کی ’سوا‘ مچھلی آگئی ہیں۔
ترجمان کوسٹل میڈیا کے مطابق جال میں پرسوں ’سوا‘ مچھلیوں کے 700 سے زائد دانے کا بڑا کیچ آیا ہے۔ سوا مچھلیوں کو 3 کشتیوں میں سمندر سے باہر لایا گیا۔
مزید پڑھیں: تھانہ رمنا میں مقدمہ درج، علی امین گنڈا پور نے عدالت سے رجوع کرلیا
دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق ’سوا مچھلی‘ مارچ اپریل میں انڈے دینے کے لیے جمع ہوتی ہیں۔ بڑی تعداد میں شکار سے ’سوا‘ مچھلی کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔