این اے 154 لودھراں: ووٹوں کی دوبارہ گنتی، لیگی امیدوار کامیاب

Mar 22, 2024 | 17:36:PM

(عاشق قریشی، جنید انور ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عبد الرحمان خان کانجو کامیاب قرار پائے اور آزاد امیدوار رانا فراز نون کا 44 دن بعد کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا گیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ہونے والی ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار عبد الرحمان خان کانجو کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار رانا فراز نون کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 44 دن بعد واپس لیتے ہوئے این اے 154 لودھراں سے ن لیگی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:  صنم جاوید کی سنی گئی

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم پر این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی، این اے 154 ری کاؤنٹنگ کے نتیجے میں عبد الرحمان کانجو کامیاب ہوگئے۔

عبدالرحمن کانجو دوبارہ گنتی میں فاتح قرار پائے, الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفیکیشن جاری کیا, عبدالرحمن کانجو سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ رہ چکے ہیں اور وہ ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن بھی ہیں۔

مزیدخبریں