(ویب ڈیسک )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس سال 30 کروڑ ڈالر کے ’پانڈا بانڈز ‘جاری کریں اور پہلی بار یہ بانڈز چینی مارکیٹس میں بھی فروخت ہو ں گے ۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلی بار چینی مارکیٹوں میں بانڈز فروخت کرے گا، ابتدائی طور پر 25 سے 30 کروڑ ڈالر کے درمیان بانڈز فروخت کیے جائیں گے، حکومت مستقبل میں مزید بانڈز جاری کرے گی،انہوں نے کہا کہ کیش بیلنس مضبوط ہے، حکومت تمام قرضے وقت پر ادا کرے گی، ادائیگیوں سے کرنسی پر دباوٴ کا امکان نہیں ہے,وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ توقع ہے کہ روپیہ مستحکم رہے گا، پاکستان کم از کم تین سال کے لیے آئی ایم ایف سے نیا قرض لے گا، آئندہ مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح زیادہ رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : 6رکنی کابینہ توانائی کمیٹی تشکیل