آئی ایم ایف شرائط، بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری سے متعلق امور طے پا گئے

Mar 22, 2024 | 22:03:PM

(وقاص عظیم) آئی ایم ایف شرائط اور وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری سے متعلق امور طے پا گئے۔

آئی ایم ایف کی شرائط اور وزیر اعظم کے احکامات پرعمل درآمد شروع ہو گیا، وزیر نجکاری اور وفاقی وزیر پاور میں ڈسکوز کی نجکاری کے امور طےپاگئے، وزارتِ نجکاری نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی

وزارت نجکاری کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری سے متعلق امور طے ہوگئے، وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور اویس احمد لغاری کے درمیان ملاقات میں اہم فیصلے ہوئے، ملاقات میں ڈسکوز اور آئی پی پیز کے مختلف منصوبوں کی نجکاری کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، نجکاری کے لائحہ عمل اور نجکاری کی کارروائی کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ توانائی کےمنصوبوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے کام کی رفتارتیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ڈسکوز اور آئی پی پیز کےمنصوبوں کی نجکاری کیلئے جلد اجلاس بلایا جائے گا۔

دونوں وزراء نے متعلقہ محکموں کو نجکاری کے عمل کو جلد از جلد حتمی شکل دینےکی ہدایات جاری کر دیں۔

مزیدخبریں