حسن نواز پی ایس ایل میں کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )نیوزی لینڈ کیخلاف دھواں دار ریکارڈ سنچری اننگز کھیلنے والے نوجوان اوپنر حسن نواز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔
پی ایس ایل ڈرافٹس میں نوجوان اوپنر کو پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلئیرز ڈرافٹس میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔
فرنچائز نے نوجوان اوپنر کو ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا، جو 2025 کے ایڈیشن میں گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 7 آسمانوں یا کائناتوں کا قرآنی نظریہ جدید سائنس نے ثابت کردیا
اس سے قبل حسن نواز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2023 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی تاہم انہیں محض 3 میچز مل سکے تھے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے میں ناکام رہے تھے، نوجوان اوپنر نے 3 میچز میں 100 کے اسٹرائیک ریٹ اور 9.33 کی اوسط سے 28 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ حسن نواز نے نیوزی لینڈ کیخلاف اپنے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کیلئے تیز ترین ٹی20 سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، اس سے قبل یہ کارنامہ بابراعظم کے پاس تھا جنہوں نے 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔