پاکستان اسٹاک ایکسچینج:رواں ہفتے بلند ترین سطح 119421 رہی 

100 انڈیکس ہفتے بھر میں 2 ہزار 906 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 18 ہزار 442 پر بند ہوا

Mar 22, 2025 | 10:44:AM
پاکستان اسٹاک ایکسچینج:رواں ہفتے بلند ترین سطح 119421 رہی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رواں ہفتے کی کاروباری اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔

بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا جہاں، 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 2 ہزار 906 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 18 ہزار 442 پر بند ہوا,اس کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 538 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1لاکھ 19 ہزار 421 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 883 رہی۔

یہ بھی پڑھیں:سرگودھا میں منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، 2 شدید زخمی

شیئر مارکیٹ میں اس  ہفتے میں 2 ارب 53 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے،حصص بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 157 ارب روپے سے زائد رہی۔