جگنومحسن کوبیٹے علی سیٹھی کاگانا"پسوڑی"کیوں پسندنہیں؟

Mar 22, 2025 | 10:58:AM
جگنومحسن کوبیٹے علی سیٹھی کاگانا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی اورسینئر صحافی جگنو محسن نے کہاہے کہ مجھے اپنے بیٹے علی سیٹھی کا بلاک بسٹر گانا"پسوڑی"پسندنہیں۔

معروف صحافی نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں علی سیٹھی کے دنیا میں آنے سے قبل بہت میوزک سنتی تھی، میں اپنی گاڑی میں ہمیشہ قوالی، راگ اور خیال لگا کر رکھتی تھی، میرے دونوں بچوں کے کانوں میں سب سے پہلے موسیقی ہی گئی ہے، میں نے اپنے بچوں کی 7 سال کی عمر تک ان کے ساتھ خالص پنجابی بولی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج علی سیٹھی گانے گا سکتا ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں بیٹے گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے کے گانے"پسوڑی" سے متعلق انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ گانا بالکل پسند نہیں آیا،جب اس گانےنے بلین ویوز ہِٹ کیے تو علی سیٹھی نے مجھے کہا کہ امی مجھے معلوم ہے کہ آپ کو یہ گانا نہیں پسند، میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ ہاں بیٹا مجھے یہ نہیں پسند، مجھے تو روایتی گانے پسند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لگتا ہے میری شادی پر جو بندش ہے وہ ختم نہیں ہو رہی:حریم فاروق

واضح رہے کہ پسوڑی کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا ہے جسے یوٹیوب میوزک پر 1 ارب مرتبہ سنا گیا ہے،یہ گانا 2022ء میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کے 14 ویں سیزن میں ریلیز ہوا تھاجسے 2022ء میں سب سے زیادہ گوگل پر سرچ بھی کیا گیا تھا۔