راکھی ساونت کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی 

Mar 22, 2025 | 15:55:PM
راکھی ساونت کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کوعمرے کا ویزا جاری ہوگیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ انہیں عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی، ان کا ویزہ آگیا۔

مذکورہ وائرل ویڈیو راکھی ساونت کے ٹریول ایجنٹ کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

گزشتہ برس تنازعات کا شکار رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرکے عادل خان درانی سے دوسری شادی کی تھی اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا تھا۔

شادی کے اعلان کے کچھ عرصے بعد ہی ان کے اور ان کے شوہرعادل خان کے درمیان معاملات خراب ہوکر طلاق پر ختم ہوگئے تھے۔

شوہر کی بے وفائی سے دلبرداشتہ راکھی ساونت نے گزشتہ رمضان المبارک میں عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رمضان میں عمرہ کرلیا تو میرا نصیب کھل جائے گا،تاہم اس وقت انہیں ویزہ نہیں مل سکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نازش جہانگیرعدالت پیش ہوگئیں،وارنٹ گرفتاری منسوخ

اب عمرے کی ادائیگی کے لئے انہیں ویزہ مل گیا ہے، جس کا اعلان خود راکھی ساونت نے کیا،یہ ویڈیو ان کے ٹریول ایجنٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔