خوشخبری،چین نے پہلی مرتبہ اسلام آباد کے لئے کارگو پروازوں کا آغازکر دیا

Mar 22, 2025 | 16:37:PM
خوشخبری،چین نے پہلی مرتبہ اسلام آباد کے لئے کارگو پروازوں کا آغازکر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چائنہ کی جانب سے پہلی مرتبہ اسلام آباد کے لئے کارگو پروازوں کا آغاز  کر دیا گیا،  پہلی کارگو پرواز 25ٹن سے زائد  سامان لیکر ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے، ارومچی سے ایس ایف کی  پہلی کارگو پرواز 25ٹن سے زائد  سامان لیکر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی، اس موقع پر  چیف آپریٹنگ آفیسر و ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے چائنیز وفد  کا خیرمقدم کیا۔

 

چیف آپریٹنگ آفیسر و ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی  کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار 2کارگو پروازیں  آپریٹ  ہوں گی جس میں مزید اضافہ بھی ہوگا،پاکستان اور چائنہ کے درینہ تعلقات ہیں، اور کارگو سروس کے آغاز  سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ کارگو پرواز وں کے آغاز سے کارگو تھروپٹ چارجز میں اضافے کیساتھ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی