کرن جوہر کی’نادانیاں‘نے نیٹ فلکس پر کنگنا رناوت کی’ایمرجنسی‘ کو مات دیدی

Mar 22, 2025 | 17:36:PM

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلموں کے پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم’نادانیاں‘ 7 مارچ 2025کو ریلیز ہوئی تھی،اس فلم نے نیٹ فلکس پر کنگنا رناؤت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اداکار ابراہیم علی خان اور اد اکارہ  خوشی کپورکی اس فلم نے نیٹ فلکس پر4.3ملین ویوز جبکہ ’ایمرجنسی‘ نے1.4 ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔  فلم’نادانیاں‘ کو شائقین اور مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق فلم میں شونا گوتم کی ہدایتکاری اور خوشی کپور کے پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ نہ ہی سیف علی خان، نہ ہی امرتا سنگھ اور نہ ہی ان کے خاندان کے کسی فرد کو ابراہیم علی خان کے تعاون میں فلم کے پریمئیر کے وقت دیکھا گیا تھا۔ صرف ابراہیم علی خان کی بہن سارہ علی خان نے ہی فلم کی اسکریننگ میں شرکت کی تھی۔ کرن جوہر نے فلم کو ٹرول کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا تھا ۔ اس درمیان ’’نادانیاں‘‘نہ صرف یہ کہ نیٹ فلکس پر بہترین کارکردگی کامظاہرہ کر رہی ہے جبکہ اس نے کنگنارناؤت کی فلم’’ایمرجنسی‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔نیٹ فلکس کے مطابق اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے ’نادانیاں‘نےجارحانہ طریقے سے ٹرول کئے بغیر ’نادانیاں‘کے ویوز 3.9 ملین ہوچکے ہیں۔ کنگنارناؤت کی فلم’ایمرجنسی‘ ’نادانیاں‘ کی ریلیز کے ایک ہفتے بعد نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔ ’ایمرجنسی‘نے نیٹ فلکس پر 1.4ملین ویوز حاصل کئے ہیں۔ فی الحال ’نادانیاں‘ 4.3ملین ویوز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے وہیں ’ایمرجنسی‘نیٹ فلکس کی ’ٹاپ 10نان انگریزی فلموں‘ کی فہرست میں داخل ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ ’نادانیاں‘ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی تھی جبکہ’ایمرجنسی‘ پہلے باکس آفس پر ریلیز ہوئی تھی۔باکس آفس پر ریلیزہونے کے 2 ماہ بعد یہ فلم او ٹی ٹی پرریلیز ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی


  

مزیدخبریں