کراچی میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا 

Mar 22, 2025 | 18:03:PM
کراچی میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم رند)کراچی میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ 

ترجمان محکمہ صحت سندھ منکی پاکس کی تصدیق ملیر کے رہائشی 29 سالہ شخص میں ہوئی،متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی ابتدائی علامات 15 مارچ کو سامنے آئی تھیں,متاثرہ شخص کی حالیہ کوئی بیرون ملک آنے جانے کی ہسٹری موجود نہیں۔ 

ترجمان کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ مریض جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے،محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر کے اسپتالوں کی انتظامیہ کو بھی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ذرائع متاثرہ شخص کی اہلیہ حالیہ دنوں بیرون ملک سے آئی ہے ، متاثرہ شخص کی اہلیہ اور بچوں  کو بھی جناح ہسپتال میں ائسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ماہرین امراضِ بصارت کو خراج تحسین،COAVS کے زیر اہتمام عالمی یوم بصارت منایا گیا