بیٹے کے قتل میں ملوث ماں باپ میڈیا کے سامنے پیش

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ساجد بلوچ) ڈیرہ اسماعیل خان میں بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمہ سگی ماں اور سوتیلے باپ کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا۔
6 سالہ بچے کے اندھے قتل کیس کے ملزمان 36 گھنٹوں میں گرفتار کرلئے گئے،بچے کی ملزمہ سگی ماں اور سوتیلے باپ کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا، میڈیا کے سوالات پر دونوں خاموش رہے ۔
اس واقعہ بارے تھانہ کینٹ میں ایس پی طیب جان کی ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان اور ایس ایچ او عظیم خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس میں بتایا گیا کہ 20 مارچ کو سحری کے وقت جامع عیدگاہ کلاں کی جنازہ گاہ سے ملنے والی قتل شدہ ذیشان کی لاش ملی تھی،ایس پی سٹی طیب جان اور ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کی سربراہی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ، ٹیم نے اس اندھے قتل کیس کا معمہ 36 گھنٹوں میں حل کرکے واردات میں ملوث مرکزی کردار مقتول بچے کے سوتیلے والد طاہر حسین اور سگی ماں کرن کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ بچے کے سوتیلے باپ نے تفتیش میں اعتراف کیا کہ اس نے گھلا گھونٹ کر اپنے سوتیلے بچے کا قتل کیا ، بچے کی ماں نے نعش کو عیدگاہ کے قریب رکھا تھا۔
دونوں ملزمان نے تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا ہے،آج دونوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ 1 کی عدالت میں پیش کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہری کی بغیر ویزا بھارت میں انٹری، شاپنگ کی ویڈیو وائرل