صادق خان کی امیر خان متقی سے ملاقات،افغانستان سےاعلیٰ سطح کی بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق

Mar 22, 2025 | 20:55:PM

(انور عباس) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائےافغانستان محمد صادق خان کی افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات ،دونوں اطراف نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی مصروفیات اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق نمائندہ خصوصی برائےافغانستان محمد صادق خان نے کابل میں مصروفیات و  ملاقاتوں کی تفصیل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کر دیں ہیں۔نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ملاقات کی۔صادق خان نے اپنےٹویٹ  پیغام میں کہا ہےکہ افغانستان کے ساتھ مسلسل مصروفیات اور باہمی فائدہ مند تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا, دونوں اطراف نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی مصروفیات اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

نمائندہ خصوصی برایے افغانستان صادق خان نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت نورالدین عزیزی سے ملاقات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ راہداری اور رابطے کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا, انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا, فریقین نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے علاقائی تجارت اور رابطوں کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالروں کے کپتان شبھمن گل کی قیادت میں کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں،محمد سراج

مزیدخبریں