مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کی پیشی کا حکم

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم ارمغان کی پیشی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تفتیشی افسر نے آج ملزم کا میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا، مجسٹریٹ کے آرڈر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے ارمغان سے کہا کے وہ اعتراف جرم کرے یا نہیں، اسے جیل بھیجا جائے گا۔
تحریری حکم نامہ میں بتایا گیا کہ ملزم نے یہ سنتے ہی فوراً جواب دیا کہ وہ اعتراف جرم نہیں کرنا چاہتا۔
مجسٹریٹ نے اخذ کیا کہ ملزم کی حالت ٹھیک نہیں لہٰذا اسکا بیان ریکارڈ نہیں کیا جائے گا، مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر سے کہا کہ اسے اے ٹی سی میں پیش کرے۔
تحریری حکم نامہ میں بتایا گیا کہ قانونی اصول ہے کہ عدالت کے سامنے ملزم اعتراف جرم کرے یا نہیں اسے جیل بھیجا جائے گا، مجسٹریٹ نے اسے جیل نہیں بھیجا اس لیے یہ عدالت اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :جنوبی وزیرستان میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکہ، 3 افراد زخمی