نوشکی، پولیس کی گشت کرنے والی گاڑی پر حملہ،4اہلکار جاں بحق

Stay tuned with 24 News HD Android App

(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پولیس کی گشتی گاڑی پر حملہ ہوا، حملے میں4اہلکار جاں بحق ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق غریب آباد کے قریب پولیس کی گشتی گاڑی پر حملے میں 4اہلکار شہید ہوئے، اہلکاروں کا تعلق ضلع نوشکی سے ہے،جانبحق ہونے والے اہلکاروں کو میر گل خان نصیر ہسپتال لایا گیا ۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقے منگوچر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد جانبحق ہوئے،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانبحق افراد کا تعلق صادق آباد سے بتا یا گیا، جاں بحق افراد کی ذیشان خالد، دلاور حسین اور محمد امین کے نام سے شناخت ہوئی ہے،عبدالغفور لانگو نامی زمیندار کے ٹیوب ویل کی ڈرلنگ کا کام کررہے تھے۔
ترجمان حکومت بلوچستان کہنا ہے کہ نوشکی میں 4 پولیس جوانوں اور منگچر میں4معصوم مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی صوبے میں جاری دہشت گردی کی کارروائیوں کا تسلسل ہیں،فائرنگ کے واقعے میں پولیس کے شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،منگچر میں صادق آباد سے تعلق رکھنے والے 4معصوم ٹیوب ویل مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں ،بے گناہ مزدوروں کا قتل انسانیت سوز فعل ہے،بلوچستان میں امن دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کامزید کہنا تھا کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہے ہیں،بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،دشمن عناصر صوبے کے امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے،معصوم شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے ناقابل معافی جرم ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی حمے کی مزمت کی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ نوشکی میں پولیس موبائل پر حملہ قابل مذمت ہے،منگچر میں4مزدوروں کا قتل وحشیانہ کارروائی ہے،ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں اور بے گناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں،دشمن عناصر کی کمر توڑ کر امن کے دشمنوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے،ریاست دشمنوں کو نشانہ عبرت بنایا جائے گا دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو بھرپور وسائل فراہم کرکے دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔
میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی قیمت پر امن خراب نہیں ہونے دیں گے،خون بہانے والوں کو بلوچستان میں چھپنے نہیں دیں گے، سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم و صدر مملکت کی قلات میں دہشتگرد حملے کی مذمت
یہ بھی پڑھیں : بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کوئٹہ جیل منتقل