پاکستان کا قومی دن ،ایرانی سفارتخانے کی پاکستان کی حکومت اور قوم کو مبارکباد

Stay tuned with 24 News HD Android App

(انور عباس) پاکستان کے قومی دن(23 مارچ) کے موقع پر ایرانی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور قوم کو مبارکباد دی گئی ہے ۔
ترجمان ایرانی سفارتخانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 23 مارچ کو پاکستان کی عظیم قوم پاکستان کا قومی دن بڑے فخر کے ساتھ مناتی ہے،ایرانی سفارت خانہ اور سفارت خانہ کے حکام اس پرمسرت موقع پر پاکستان کی حکومت اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،ہم پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں, ترجمان نے کہا ہے کہ ہم بانی پاکستان و بصیرت افروز راہنما قائداعظم محمد علی جناح اور عظیم فلسفی علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،کئی دہائیوں کے دوران بحیثیت قوم پاکستان نے غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدم، بہادر اور دیانتدار ثابت کیا,کئی دہائیوں کے دوران بحیثیت قوم پاکستان وقت کی کسوٹی پر پورا اترا،دونوں ممالک کی قیادت کے پختہ عزم کی بنیاد پر، ایران اور پاکستان اسلامی بھائی چارے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اچھی ہمسائیگی، باہمی احترام اور اخوت کے اصولوں پر مبنی ہے،ہم ہمہ جہتی شعبوں میں مثالی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں ،86ویں یوم پاکستان کے موقع پر ہماری دلی خواہشات پاکستان کی دیرپا امن، ترقی اور سلامتی کے لیے جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاری مکمل کرلی