ن لیگ کا پارٹی آئین پر نظر ثانی اور ترامیم کرنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی آئین پر نظر ثانی اور ترامیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
مسلم لیگ ن کے پارٹی آئین پر نظر ثانی اور ترامیم کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، صوبائی صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ خان کو آئینی ترامیم کمیٹی کا کنوینئر اور رکن قومی اسمبلی انوشے رحمان کو سیکرٹری ترامیم کمیٹی مقرر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئلے سے بھرے ٹرکوں پر مسلح افراد کا دھاوا، رات گئے افسوسناک خبر آ گئی
ترامیم و نظرثانی کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق ، اعظم نزیر تارڑ ،خرم دستگیر خان ، محسن رانجھا اور بیرسٹر ظفر الحق شامل ہیں، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے مسلم لیگ ن کے آئین کی نظر ثانی و ترامیم کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔