رواں سال کا پہلا سمندری  طوفان کب اور کہاں آ سکتا ہے؟ ماہرین نے آگاہ کردیا

May 22, 2024 | 17:36:PM

(آئمہ خان) سمندری  طوفان کےحوالے سےماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان آنے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہےبحیرہ عرب میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان ’ریمال‘ آنے کا امکان ہے، ممکنہ طوفان بھارت کے مشرقی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا بھی سبب بنے گا۔

ماہرین کے مزید کہنا ہے کہ خلیج بنگال کے جنوب مغربی  پر ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے، اگلے 36 گھنٹوں کے اندر یہ سسٹم ہوا کے شدید کم دباؤ  میں تبدیل ہو گا جو کہ ڈپریشن کی صورت میں یہ شدت اختیار کرسکتا ہے، 24 مئی کی شام سے رات تک یہ سمندری طوفان بن سکتا ہے، اس ممکنہ طوفان سے پاکستان کے کسی ساحل کو کوئی خطرات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بادل برسیں گے یا سورج آگ برسائےگا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

مزیدخبریں