(ویب ڈیسک) اسرائیلی اہلکار نے الزام عائد کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت حماس کا ساتھی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی طرف سے غزہ کی پٹی میں نہتے شہریوں پراسرائیلی فوج کے حملے بالخصوص ہسپتالوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کو اسرائیل ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کی منظوری
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایک طرف اقوام متحدہ اور اس کی تنظیموں کے درمیان اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں تناؤ برقرار ہے، عالمی ادارہ صحت کی طرف سے الشفا ہسپتال میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے بعد اسےڈیتھ زون میں تبدیل ہونے کے اعلان پر اسرائیل سخت چراغ پا ہے۔
مشرق وسطی کی عالمی ادار صحت نے الشفا ہسپتال کوڈیتھ زون میں تبدیل کرنے کے بعد اسے خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی اہلکار کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت حماس کا ساتھی ہے اور صیہونی فورسز کے خلاف جنگ میں حماس کے جنگجوؤں کی مدد کر رہا ہے۔