آصف زرداری،بلاول بھٹو و دیگر رہنماؤں کا یکم دسمبر سے پنجاب میں ڈیرے ڈالنےکافیصلہ

Nov 22, 2023 | 12:37:PM
آصف زرداری،بلاول بھٹو و دیگر رہنماؤں کا یکم دسمبر سے پنجاب میں ڈیرے ڈالنےکافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) آصف زرداری اور بلاول بھٹو و دیگر رہنماؤں نے یکم دسمبر سے پنجاب میں ڈیرے ڈالنےکافیصلہ کر لیا۔

گزشتہ روز آصف زرداری ،فریال تالپور سےپیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کے رہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات میں راجہ پرویز اشرف رانا فاروق سعید، حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ، چودھری اسلم گل ،رانا جمیل منج، ثمینہ خالد گھرکی، سونیا خان سمیت دیگر موجود تھے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے عام انتخابات کے پیش نظر  پنجاب کی قیادت کو خصوصی ہدایات دیں، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب اور لاہور کی قیادت کو انتخابات کی بھرپور تیاری کی ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی شخصیت کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب میں قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیا جائے گا، مضبوط امیدواروں کو پیپلز پارٹی کی جانب سے خصوصی وسائل فراہم کئےجائیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ  پنجاب میں ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور آصف زرداری، بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنماؤں کا یکم دسمبر سے پنجاب میں ڈیرے ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کےرہنماؤں کو 2 دسمبر کو لاہور میں اہم سیاسی گھرانے کی شادی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔