پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ ساز تیزی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ ساز دن کا اختتام ہوا ہے ، ہنڈرڈ انڈیکس نے 58 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے ، دن بھر 21 ارب روپے مالیت کے 58 کروڑ سے زائد کے شیئرز کا کاروبار ہوا، کاروباری روز کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 57 ہزار 418 پوائنٹس پر تھا اور صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ، ایک وقت ایسا بھی آیا کہ 100 انڈیکس 58 ہزار 405 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا ، دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 58 ہزار 198 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :ورلڈ کپ 1992 کی 2023 کے ساتھ مشابہت دیکھ کر ہر کوئی حیران