(24 نیوز)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو قائم مقام وائس چانسلر اردو یونیورسٹی مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں اُردو یونیورسٹی سینٹ کا اجلاس منعقد ہوا تھا،اجلاس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی خالی آسامی پر قائم مقام وائس چانسلر کو تعینات کردیا گیا۔
وفاقی محکمہ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے بطور قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر روبینہ مشتاق کل بروز جمعرات قائم مقام وائس چانسلر FUUAST کا چارج سنبھالے گی،ڈاکٹر روبینہ مشتاق وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی سابق ڈین، فیکلٹی آف سائنس اور چیئرپرسن شعبہ زولوجی کے طور پر فرائض سرانجام دے چکی ہے،اس کے علاوہ ڈاکٹر روبینہ مشتاق روا سال بطور قائم مقام ریجسٹرار بھی فرائض سر انجام دے چکی ہے جبکہ 2022 میں بطور قائم مقام وائس چانسلر بھی تعینات رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بینکوں کے منافع پر 40 فیصد ونڈ فال ٹیکس عائد ، نوٹیفکیشن جاری
خیال رہے کہ ڈاکٹر محمد ضیاء الدین کو معطل کیئے جانے کے باعث وائس چانسلر کی کرسی خالی تھی۔