برطانیہ کا پاکستان میں 108 ملین پاؤنڈز کے منصوبے شروع کرنے کا اعلان
منصوبوں سے پاکستان میں ماحولیاتی ٹیکنالوجیز اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانیہ نے ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اٹھانے کیلئے پاکستان میں 108 ملین پاؤنڈز کے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
نئی فنڈنگ کے اعلان کی تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اوردیگر نے شرکت کی۔ترجمان برطانوی سفارتخانے کے مطابق منصوبوں سے پاکستان کوفائدہ پہنچے گا اور ماحولیاتی ٹیکنالوجیز اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
موسمیاتی تبدیلی کو لاحق عالمی خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن شروع کرتے ہوئے برطانیہ کے پاکستان وافغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی ہمیش فالکنرنے کہاکہ برطانیہ اور پاکستان کی آج کل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے،ہم پاکستانی عوام اور دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر مقامی کاروباری اداروں کی مدد اور مہارت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب پر مذموم الزام تراشی افسوسناک امر ہے: اسحاق ڈار
انہوں نے کہا برطانیہ اور پاکستان کی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے اور یہ مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔