اے آر رحمٰن نے میراگانا ناپسند کرنے پر معافی مانگی تھی، بادشاہ

گانا

Nov 22, 2024 | 15:35:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اے آر رحمٰن نے میرے گانے "ہما ہما" کے ریمکس کو ناپسند کرنے پر مجھ سے معافی مانگی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گلوکار بادشاہ نے حال ہی میں بتایاہے کہ میں جانتا تھا کہ "ہما ہما"کو کس طرح بادشاہ کے انداز میں پیش کرنا ہے کہ اصل گانے کی روح مجروح نہ ہو اور گانا ایک نئے انداز میں بھی پیش ہو جائے۔

بادشاہ نے بتایا کہ جب میں نے "ہما ہما" کیا تو مجھے بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا،اے آر رحمٰن بھی بہت ناخوش تھے، بعدازاں اے آر رحمٰن نے مجھے فون کیا اور کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ مجھے یہ سمجھنے میں وقت لگا کہ یہ ایک اچھا گانا ہے۔

بھارتی ریپر کے مطابق جب اے آر رحمٰن کی جانب سے اس طرح کا ردِعمل آیا تو میرے لیے اس سے بڑی اور اہم بات کچھ نہیں تھی کیونکہ مجھے اس بات کی توقع نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ابھیشیک اورایشوریا کی علیحدگی، امیتابھ بچن نے سخت ردعمل دے دیا

واضح رہے کہ 1995ء میں ریلیز ہونے والی فلم بمبئی کے گانے "ہما ہما" کو کافی پزیرائی ملی تھی۔اس وقت یہ گانا سُپر ہٹ رہا ،بعد ازاں اسے2017ء میں ریلیز ہونے والی فلم "اوکے جانو" کے لیے ریمکس کیا گیاتھا،گلوکار و ریپر بادشاہ نے اس کے علاوہ اور بھی کئی ہٹ ریمکس گانے پیش کیے ہیں جن میں گورے گورے مکھڑے پہ کالا چشمہ اور تما تما قابلِ ذکر ہیں۔

 

مزیدخبریں