امریکی صدارتی انتخابات ، مزید 9 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ شروع

Oct 22, 2024 | 08:38:AM
امریکی صدارتی انتخابات ، مزید 9 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے ٹیکساس سمیت مزید 9 ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ شروع ہو گئی۔

ٹیکساس سمیت ان ریاستوں میں اکثر پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی قطاریں ہیں جو قبل از وقت ووٹ ڈال کر اپنے من پسند امیدوار کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔

ٹیکساس کے علاوہ جن دیگر ریاستوں میں ارلی ووٹنگ کا آغاز ہوا ہے ان میں فلوریڈا، جنوبی کیرولائنا، الاسکا، آرکنسا، کولوراڈو، کنیٹیکٹ، ایڈاہو، اور شمالی ڈکوٹا شامل ہیں۔

ان ریاستوں میں اکثر پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی قطاریں ہیں جو قبل از وقت ووٹ ڈال کر اپنے من پسند امیدوار کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی منحرف رکن قومی اسمبلی مبارک زیب ن لیگ میں شامل ؟

صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ حریف کاملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلے کا امکان ہے۔