امریکا نے 26 اداروں کوتجاری بلیک لسٹ میں شامل کرلیا

ان 26 کمپنیوں میں سے زیادہ تر پاکستان، چین اور متحدہ عرب امارات میں واقع ہیں 

Oct 22, 2024 | 08:49:AM

(ویب ڈیسک)پاکستان اورایران کے ہتھیاروں اور ڈرون پروگرام میں مدد پر امریکا نے 26 اداروں پر پابندیاں لگاتے ہوئے انہیں تجاری بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔

امریکی وزارت کامرس کے مطابق ان 26 کمپنیوں میں سے زیادہ تر پاکستان،چین اور متحدہ عرب امارات میں واقع ہیں، جن پر برآمدی کنٹرولز کی خلاف ورزی،تشویش ناک ہتھیاروں کے پروگراموں میں ملوث ہونے یا روس اور ایران پر امریکی پابندیوں اور برآمدی کنٹرولز سے بچنے کا الزام ہے،یہ ادارے پاکستان اورایران میں ہتھیاروں اور ڈرون ترقیاتی پروگراموں کی مبینہ حمایت کے ساتھ ساتھ یوکرین میں روس کی جنگی کوششوں میں مدد کے دیگر مسائل میں بھی ملوث تھے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ یو اے ای کو سپلائی کرنے والی3،مصرکو ایک اور چین کو سپلائی کرنے والی6 کمپنیاں شامل ہیں۔اسسٹنٹ سیکرٹری برائے ایکسپورٹ انفورسمنٹ میتھیو ایکسلروڈ کااس حوالے سے کہنا ہے کہ ان ممالک کو ڈبلیو ایم ڈی اور یو اے ای پروگراموں کو سپورٹ کرنے پر ایکشن لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدارتی انتخابات ، مزید 9 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ شروع

امریکا کامزید کہنا ہے کہ غیرملکی پارٹیاں ہمارے قوانین سے متعلق ڈھٹائی یا غیر قانونی طرز عمل میں ملوث ہوں گی توانہیں نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسسٹنٹ سیکرٹری برائےتجارت اور ایکسپورٹ ایڈمنسٹریشن تھیا روزمین کینڈلرکاکہناہے کہ ایران اور جنوبی ایشیائی ممالک کے بیلسٹک میزائل پروگرام امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ان کی مدد امریکی ٹیکنالوجیز سے نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں