دلہن سسرال میں قدم رکھتے ہی زندگی کی بازی ہار گئی

Oct 22, 2024 | 09:01:AM

(ویب ڈیسک) شادی کسی بھی انسان کی نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہیں لیکن ایک دلہن رخصت ہو کر سسرال پہنچتے ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔

یہ افسوسناک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں شادی کا گھر اس وقت ماتم کدہ بن گیا جہاں دلہن شادی کے بعد رخصت ہوکر جیسے ہی سسرال پہنچی تو اچانک انتقال کر گئی۔

العربیہ نیوز کے مطابق مصر کے جنوب مغربی علاقے الفیوم میں شادی کے بعد دلہن کے اس کے رشتے داروں نے نیک خواہشات اور خوشی کے آنسوؤں کے ساتھ دلہا کے ہمراہ رخصت کیا لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ دلہن کو اپنے گھر سے نہیں بلکہ دنیا سے رخصت کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دلہن رخصت ہوکر جیسے ہی اپنے سسرال پہنچی اور شوہر کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی تو اس کے سینے میں اچانک شدید درد اٹھا اور وہ بغیر کچھ بولے زمین پر گر گئی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدارتی انتخابات ، مزید 9 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ شروع

دلہن کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد لڑکی کی موت کی تصدیق کر دی۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ دلہن کی موت دل کے دورے کی وجہ سے ہوئی اور یہ دورہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا۔

مزیدخبریں