زیتون کے پتوں کا عرق ذیابیطس مریضوں کیلئے فائدہ مند

Oct 22, 2024 | 12:20:PM
زیتون کے پتوں کا عرق ذیابیطس مریضوں کیلئے فائدہ مند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)زیتون کے پتوں کا عرق ممکنہ طور پر ٹائپ ٹو ذیابیطس کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق زیتون کے پتوں کا عرق جسم میں بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

پروفیسر عبد الرحیم کوکیگیٹ کی زیر نگرانی یہ مطالعہ گزشتہ ماہ امریکن جرنل آف پلانٹ سائنسز میں شائع ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گدھے پر زیادہ وزن لادنا جرم قرار، کتنی سزا ہوگی؟

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیتون کے پتوں میں اینٹی ہائپر ٹینشن، اینٹی مائکروبیل اور اینٹی سوزش خصوصیات ہوتی ہیں اور ان کے اینٹی ہائپرگلیسیمک فوائد ذیابیطس کے مریضوں کیلئے زیادہ موثر ہوتے ہیں۔