ہمارے لوگوں سے گن پوائنٹ پر ووٹ لیا گیا :عمر ایوب

Oct 22, 2024 | 17:51:PM
ہمارے لوگوں سے گن پوائنٹ پر ووٹ لیا گیا :عمر ایوب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (روزینہ علی) رہنما پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے ہمارے لوگوں سے گن پوائنٹ پر اور ظلم و ستم سے ووٹ لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا،اجلاس میں ممبران کی حاضری انتہائی کم تھی،اجلاس میں   سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نےاظہار خیال کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے تین چار سوالات سیکرٹریٹ میں جمع کرائے تھے،سارجنٹ ایٹ آرمز کی ڈیوٹی لگائیں،سی سی ٹی وی کیمرے چیک کریں،ترمیم منظور ہونے سےقبل  انٹیلی جنس ایجنسیز کے لوگ اسمبلی کے یونیفارم میں آئے ہوئے تھے،ہمارے لوگوں سے گن پوائنٹ پر اور ظلم و ستم سے ووٹ لیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ آپ ایوان کے کسٹوڈین ہیں، یہ غلط روایات ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےاپوزیشن لیڈر کے سوالوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی ممبر کو میں نہیں روک سکتا کہ وہ کہاں بیٹھیں،فوٹیج لوں گا اور بتاؤں گا وہ کون لوگ تھے۔  

یہ بھی پڑھیں: نیا چیف جسٹس کون؟ پارلیمانی کمیٹی کو تین سینئر ججز کی تفصیل بھیج دی گئی