لبنان، اسرائیل کشیدگی:امریکا نےاپنے شہریوں کولبنان چھوڑنے کا مشورہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لبنان اسرائیل کشیدگی کے پیشِ نظر امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر 24 گھنٹے میں بڑا جوابی حملہ متوقع ہے۔
ہفتے کو اسرائیل نے 290 اہداف پر 400 سے زائد حملے کیے جبکہ حزب اللہ کی جانب سے 90 راکٹ جواب میں داغے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ میں 487 کارکنوں و رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات واپس
اس سے پہلے اسرائیل نے لبنان پر 2 بڑے حملے کیے تھے جس میں حزب اللہ کی رضوان فورس کے سربراہ ابراہیم عقیل اور دیگر 16 کمانڈروں سمیت 37 افراد شہید ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ اسرائیل نے لبنان پر بھرپورچڑھائی کا فیصلہ کرلیا ہے