کرن جوہر نے عالیہ اوررنبیر کی شادی کی کئی سال پہلےپیشگوئی کردی تھی

Sep 22, 2024 | 16:04:PM
کرن جوہر نے عالیہ اوررنبیر کی شادی کی کئی سال پہلےپیشگوئی کردی تھی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ فلمساز کرن جوہر نے کئی سال پہلے ہی اُن کی اور رنبیر کپور کی شادی کی پیشگوئی کردی تھی۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پرمعروف کامیڈین کپل شرما کے شو"دی گریٹ انڈین کپل شو" کا دوسرا سیزن ریلیز ہوگیا ہے،چند روز قبل دوسرے سیزن کا مختصر پرومو جاری کیا گیا تھا جس میں دکھایا گیا تھا کہ اس سیزن میں کون کون سے بالی ووڈ ستارے مہمان بنیں گے۔

پرومو میں عالیہ بھٹ اور فلمساز کرن جوہر کو بھی دکھایا گیا تھا،شو کے میزبان کپل شرما کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ کرن جوہر کو پہلے سے ہی معلوم تھا کہ میری شادی رنبیر کپور کے ساتھ ہوگی،میں آج یہ راز کھولنا چاہتی ہوں کہ کرن جوہر کی چھٹی حس بہت کمال کی ہے،اُنہوں نے ہماری شادی کے بارے میں جو پیشگوئی کی  وہ سچ ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ کس بیماری میں مبتلا ہیں؟اداکارہ نے اہم انکشاف کردیا

اداکارہ کی بات سن کر کرن جوہر نے کہا کہ جب عالیہ اور رنبیر کے درمیان دوستی ہوئی تومجھے اُسی وقت معلوم ہوگیا تھا کہ ان کا رشتہ شادی میں بدل جائے گا۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے طویل  دوستی کے بعد اپریل 2022 میں شادی کی تھی ۔