2 اور حوا کی بیٹیاں غیرت کی بھینٹ چڑھ گئیں

Sep 22, 2024 | 18:09:PM

(ارسرار خان) لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں نوجوان نے  فائرنگ کر کے بیوی اور بہن کو  غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ 

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ستوکتلہ میں قبرستان کے قریب گھر میں ملزم شان نے فائرنگ کرکے اپنی ہی بیوی اور بہن کوقتل کردیا،مقتولین میں 25 سالہ حنا اور اس کی نند 22 سالہ سحرش شامل ہے،پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں،واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر پیش آیا، پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:کانگو وائرس سے مزید ایک ہلاکت، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی

مزیدخبریں