(راؤ دلشاد) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11بجے ہوگا، پنجاب اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے پر محکمہ خوراک پنجاب سے متعلق سوالات دریافت کیے جائیں گے، علیحدہ فہرست میں اراکین اسمبلی کے توجہ دلاؤ نوٹسز اور تحریک التواء کار ایوان میں پیش کی جائیں گی، محتلف محکموں کی 5 سالانہ کارگردگی رپورٹس اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!چھٹی نہ ملنے پر پولیس کانسٹیبل نے انتہائی قدم اٹھا لیا
علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں امن امان اورمہنگائی پرعام باعث کی جائے گی، پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔